منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ویڈیو گیم کھیلنے والی خواتین ہو جائیں ہوشیار

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو خواتین روزانہ ایک گھنٹہ ویڈیو گیم کھیلتی ہیں وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتی ہیں۔آج کی دنیا ٹیکنالوجی کی دنیا ہے جس میں آئے روز نت نئی ایجادات سامنے آتی رہتی ہیں، ویڈیو گیم بھی اس ٹیکنالوجی کی دنیا کی انوکھی ایجاد ہے جس نے اپنے سحر میں بچوں سے لےکر بڑوں تک کو جکڑا ہوا ہے اور ویڈیو گیم کھیلنا کس کو پسند نہیں ہے، چاہے بچے ہوں یابوڑھے، نوجوان لڑکے ہوں یا لڑکیاں سب ہی ویڈیو گیم کھیلنا پسند کرتے ہیں لیکن ایسی خواتین جو ویڈیو گیم کھیلتی ہیں ہوجائیں ہوشیار کیونکہ ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ سے وہ موٹی ہوسکتی ہیں۔لندن میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے جو لڑکیاں روزانہ ایک گھنٹہ ویڈیو گیم کھلیتی ہیں ان میں موٹاپے کے امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں جب کہ جو خواتین روزانہ دن میں 2 گھنٹے ویڈیو گیم کھیلنے کو ترجیح دیتی ہیں ایسی خواتین مزید موٹاپے کا شکار ہوجاتی ہیں۔ محققین نے اس تحقیق کے لیے 2500 سے زائد 20 سال کی عمر کے ایسے افراد کا انتخاب کیا جو روزانہ ویڈیو گیم کھیلتے تھے تاہم کچھ عرصے بعد خواتین کے وزن میں اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ مردوں پر اس کا کوئی اثر رونما نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…