اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نئی متعارف کرائی گئی سڑکوں کو آئندہ کچھ سالوں میں باقاعدہ بنانا شروع کر دیا جائے تاکہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی صورت میں سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جا سکے۔انجیئنرنگ کمال کے تحت بنائی گئی یہ سڑک تین تہوں پر مشتمل ہے جس میں پہلی تہہ کو ربر نما کنکریٹ کی شکل دی گئی ہے جوکہ 880 گیلن پانی ایک منٹ میں اپنے اندر سے گزار سکتی ہے۔سڑک کی دوسری اور تیسری تہہ کو بھی متعارف کرا گیا ہے جس کے اندر پانی کے اخراج کا نظام بنایا گیا ہے ، انجینئرنگ کی حیران کن ایجاد کو یورپ سمیت دنیا بھر میں کافی سراہا جا رہا ہے ، ا?ئندہ چند سالوں میں ان سڑکوں کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔جنوبی ایشیا خاص طور پر ہمارے ملک پاکستان میں بھی ایسی سڑکوں کی اشد ضرورت ہے جہاں تھوڑی سی مسلسل بارش سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیتی ہے ، امید ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے ہمارا ملک بھی فائدہ حاصل کر پائے۔