پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کے ایپ سٹور پر سائبر حملہ، سینکڑوں چینی ایپس متاثر

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک)امریکہ کی کمپیوٹرز اور موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی ایپل کے چینی ایپ سٹور میں فروخت کے لیے پیش کی جانے والی سینکڑوں ایپس میں ایک نقصان دہ سافٹ ویئر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ایپل کا کہنا ہے کہ وہ ایکس کوڈ گھوسٹ نامی اس نقصان دہ پروگرام سے متاثرہ ایپس کو تلف کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔اس پروگرام کی ایپ سٹور میں موجودگی کی اطلاع کئی سائبر سکیورٹی کمپنیوں کی جانب سے دی گئی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل کے ایپ سٹور پر اتنے بڑے پیمانے پر کوئی نقصان دہ ایپ کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ایپل کے ماہرین مسلسل اپنے ایپ سٹور کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اور سائبر سکیورٹی کی کمپنی پالو آلٹو نیٹ ورک انکارپوریٹڈ کے مطابق اس سائبر حملے سے قبل آج تک ایپ سٹور میں صرف پانچ بار ایسی کسی نقصان دہ ایپلیکیشن کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ایپل کا کہنا ہے کہ ہیکر نے ایپس میں یہ نقصان دہ کوڈ شامل کرنے کے لیے ایپ بنانے والے ماہرین کو قائل کیا کہ وہ اس کام کے لیے ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کا جعلی ورڑن استعمال کریں۔کمپنی کی ترجمان کرسٹین موناگہان نے اتوار کو ایک ای میل پیغام میں کہا ہے کہ ’ہم نے اس جعلی سافٹ ویئر کی مدد سے بنائی گئی ایپلیکیشنز ایپ سٹور سے ہٹا دی ہیں۔‘ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمپنی ایپس تیار کرنے والوں سے بھی رابطے میں ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ اپنی ایپلیکیشنز کی دوبارہ تیاری کے لیے ایکس کوڈ کا صحیح ورڑن استعمال کر رہے ہیں۔ایکس کوڈ کا وائرس زدہ ورڑن چین کے ایک سرور سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔چینی سائبر سکیورٹی فرم میہو360 ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ اسے ایسی 334 ایپس کا پتہ چلا ہے جو ایکس کوڈ گھوسٹ سے متاثر ہوئی ہیں۔تاہم ایپل نے متاثرہ ایپس کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔ایپل کی جانب سے تاحال یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ صارف اس بات کو یقینی کیسے بنائیں کہ ان کی مشین پر موجود ایپ متاثرہ تو نہیں ہے۔پالو آلٹو نیٹ ورک کے ڈائریکٹر آف تھریٹ انٹیلیجنس رائن اولسن کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس لیے ’بہت بڑی چیز‘ ہے کیونکہ اس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ہیکر ایپل کے ایپ سٹور کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب دیگر سائبر حملہ آور بھی یہی طریقہ استعمال کر سکتے ہیں اور اس کا دفاع بھی آسان نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…