ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

datetime 17  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک)آج کل موبائل فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے افراد اور گروہ سرگرم ہیں اور نامعلوم نمبروں سے رابطہ کرکے طرح طرح کے جھانسے دیتے ہیں، مگر خوش قسمتی سے ان لٹیروں کا پول کھولنے کیلئے اور عوام کو ان سے بچانے کیلئے بھی ذرائع دستیاب ہورہے ہیں۔ ایک ایسی ہی ایپ Trucaller ہے جو نامعلوم نمبروں سے رابطہ کرنے والوں کے سب حقائق بتا کر معصوم شہریوں کو ان کے جرائم سے بچارہی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایک ایسی ہی کہانی شیئر کی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ کس طرح انٹرنیٹ صارفین اب مجرموں کے شر سے خود کو محفوظ کررہے ہیں۔ یہ صارف لکھتے ہیں ”کسی نے (جو کہ میرے والد کے میوچل فرینڈز میں شامل تھا) فیس بک پر میرے ساتھ فراڈ کی کوشش کی۔ میں نے Truecaller کے استعمال سے اس بدبخت کی تمام تفصیلات معلوم کرلیں۔“ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ Truecaller نے کسی کو دھوکہ بازوں سے بچایا ہے۔ اس ویڈیو، جو کہ بھارت میں ریلیز کی گئی ہے، میں درجنوں صارفین بتاتے ہیں کہ کسی طرح اس ایپ نے انہیں فراڈیوں سے بچایا۔
ایک صارف نے بتایا کہ ایک دفعہ وہ دوران ڈرائیونگ ایک اہم کال کا انتظار کررہے تھے کہ اس دوران کسی نامعلوم نمبر سے کال آئی جسے انہوں نے سن لیا۔ یہ کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے کال تھی اور اگرچہ ان کا اس سے کوئی سروکار نہ تھا، مگر ٹریفک پولیس نے انہیں ڈرائیونگ کے دوران کال سننے پر جرمانہ کردیا، ایک ایسی کال سننے پر جسے وہ سننا ہی نہیں چاہتے تھے۔ صارف نے بتایا کہ اب وہ Truecaller استعمال کرتے ہیں اور کال آنے پر کالر کا نام بھی ان کے سامنے ہوتا ہے اور وہ جان لیتے ہیں کہ یہ کال ان کیلئے ہی ہے یا کوئی نامعلوم ناپسندیدہ کال ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کالر کا نام اور نمبر آپ کے فون میں محفوظ نہ بھی ہو تو یہ ایپ اس کی تمام معلومات آپ کو فراہم کرسکتی ہے۔ اسی طرح ایک طالب علم کا کہنا ہے ”اس ایپ نے مجھے ایک جعلی سٹوڈنٹ لون سکیم سے بچالیا، یہ بہترین ایپ ہے، میں تو ہر کسی کو اس کے بارے میں بتاتاہوں۔“یہ ایپ استعمال میں بھی بہت آسان ہے اور ہر کالر کی اصل شناخت آپ کو فراہم کرتی ہے، اسی لئے تو اسے Truecaller کہا جاتا ہے۔ آپ اسے ایپ سٹور سے ڈا?ن لوڈ کرسکتے ہیں، جبکہ یہ Truecaller کی ویب سائٹ سے بھی دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…