جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روبوٹ انسانی روزگار کیلئے خطرہ، مستقبل میں نوکریاں چھین لیں گے

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوسٹن کے ایک مشاورتی گروپ نے پیشنگوئی کی ہے کہ رواں سال قریباً ایک چوتھائی نوکریوں کی جگہ روبوٹس لے لیں گے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگلے بیس سال کے دوران 35 فیصد نوکریاں روبوٹ سنبھال لیں گے۔ محققین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزدوری اور تکنیکی کاموں میں روبوٹ انسانوں کی جگہ لے لیں گے جس کی وجہ سے بے روزگاری کا بحران جنم لے سکتا ہے۔ گاڑیاں بنانے والی کئی کمپنیاں گوگل کے ساتھ مل کر ایک ایسی سروس لانچ کر رہی ہیں جس میں ڈرائیور ہی سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے گا جبکہ چین میں پہلے ہی ایسے روبوٹ بنانے کی کوششیں جاری ہیں جو انسانوں کی جگہ کام کر سکیں گے۔چین کی ڈونگوآن فیکٹری سٹی میں پہلی روبوٹ بنانے والی فیکٹری قائم کی جا رہی ہے۔ یہ فیکٹری روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے موجودہ 1,800 افراد کے عملے کو 90 فیصد تک کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پچھلے سال ستمبر سے اب تک ڈونگوآن میں تقریباً 505 فیکٹریاں روبوٹ ٹیکنالوجی میں 430 ملین یورو کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں۔ یہ فیکٹریاں اپنے 30,000 سے زیادہ مزدوروں کو روبوٹ سے تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔

مزید پڑھئے:سختی پر اترآیا



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…