برلن(نیوزڈیسک)پاکستان کیلئے مہاجرین تو کوئی نئی بات نہیں ، بڑے عرصے سے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی کررہا ہے ،پاکستانیوں کے دل تو بڑے ہیں لیکن اب جب یورپ میں ہزاروں مہاجرین کی یلغار ہوئی تو یورپی حکمران بھی چند روز کے خوش کن بیانات کے بعد سختی پر اتر آئے ہیں اورہزاروں کی تعدادمیں مہاجرین بھی ان کی برداشت سے باہر ہوتے جارہے ہیں،جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کے وزیر داخلہ ڑواخم ہرمان نے عندیہ دیا ہے کہ جرمن بارڈر کنٹرول کم از کم کئی ہفتے نافذ رہ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہرمان نے ایک بیان میں کہاکہ اِس کا مقصد مہاجرین کی جرمن آمد کے عمل میں سست روی پیدا کرنا ہے۔ ہرمان کے مطابق یہ فیصلہ مہاجرین کے فائدے میں ہے اور اِس کے ساتھ ساتھ یہ جرمنی کی ریاستی سلامتی کے لیے بھی اہم ہے۔ برلن حکومت نے اتوار سے جرمنی میں داخل ہوتے وقت شناختی عمل کو متعارف کروا دیا ہے۔ جرمن ریاست کے وزیرِداخلہ کے مطابق بارڈر کنٹرول کی ضرورت اِس لیے پیدا ہوئی کہ مہاجرین کے ہجوم میں بہت سارے جعلی مہاجرین بھی شامل ہیں اور ان پر قابو پانا اہم