اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پان شاپ چلانے والے محمد مقصود کے بیٹے نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام بارہویں میں ٹاپ کیا۔فیصل مقصود نے لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے فیصل مقصود نے مستقبل میں نیوروسرجن بن کرملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔پہلی پوزیشن لینے کے حوالے سے فیصل مقصود کا کہنا تھا کہ والدین کی دعائیں ہیں اور آگے نیوروسرجن بننے کی تعلیم حاصل کروں گا۔فیصل مقصود گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالب علم تھے، انہوں نے انٹرمیڈیٹ میں پری میڈیکل میں 1041 نمبر لے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔خیال رہے کہ فیصل مقصود کے والد محمد مقصود نے پان کی دکان جبکہ اس کی والدہ نے گھر میں کپڑے سی کر 4 بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہیں۔فالج کے مرض میں مبتلا محمد مقصود کی ایک بیٹی ایم کام ، دوسری بی بی اے جبکہ بڑا بیٹا الیکٹریکل انجیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔پری میڈیکل میں ٹاپ کرنے والے اس فیصل مقصود کے والدین کی خواہش ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ان کے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے خصوصی فنڈز کا اجرا ء کریں۔انٹر میڈیٹ بورڈ نے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کیلئے 20 ہزار ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 15 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن کے طالب علم کو 10ہزار روپے انعام اور میڈلز دیئے گئے۔جن کالجز کے طلبہ نے پوزیشن حاصل کی ان کے اساتذہ کو بھی گولڈ میڈلز دیئے گئے۔ اوروزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پوزیشن ہولڈرسے ملاقات کرکے اس کوانعام میں پانچ لاکھ کاچیک پیش کیاہے ۔