ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

دس سال قبل سبز موتیا کی شناخت کرنےوالا آئی ڈراپ تیار

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک) ماہرین نے اندھیرے میں چمکنے والا ایک آئی ڈراپ بنایا ہے جو آنکھ میں جا کر بھی دکھائی دیتا ہے اور اس سے سبز موتیا کی کئی سال پہلے نشاندہی کرکے ہزاروں لاکھوں افراد کو اندھا ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔لندن میں ویسٹرن آئی اسپتال کے مریضوں پر اس کی آزمائش شروع ہوگئی ہے، چمکنے والا مائع آنکھ میں جاکر یہ ظاہر کرتا ہے کہ آنکھوں کے خلیات کس رفتار سے ختم ہورہے ہیں اور اس طرح کم ازکم 10 سال قبل گلوکوما یا سبز موتیا کی شناخت ممکن ہوجاتی ہے اس کے علاوہ یہ پارکنسن اور الزائیمر جیسے مرض سے بھی خبردار کرسکتا ہے۔ صرف پاکستان میں ہی کم ازکم 15 لاکھ افراد سبزموتیا کے شکار ہیں اور ان میں سے آدھے اپنی بینائی کھوچکے ہیں اس لیے اگر یہ مرض بروقت شناخت ہوجائے تو اس سے بینائی کو بچایا جاسکتا ہے۔
آنکھوں میں مائع خارج کرنے والی نالیاں بند ہوجاتی ہیں اور مائع دھیرے دھیرے آنکھوں میں جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے پھر ان کا پریشر بڑھنے سے آنکھوں میں موجود روشنی کو برقی سگنل میں بدلنے والے اعصاب تباہ ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور مریض نابینا ہوجاتا ہے۔ فی الحال آنکھوں پر ہوا کا تیز جھونکا ڈال کر اس کا پریشر نوٹ کرکے آنکھوں میں سبز موتیا کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔ آنکھوں میں مائع جمع ہونے سے روکنے کے لیے بعض ڈراپس ڈالے جاتے ہیں تاہم اس نئے ڈراپس سے نہ صرف سبز موتیا بلکہ دیگر دماغی امراض کا بھی قبل از وقت پتا لگانا ممکن ہوسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…