بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی فوج کی نئی فوجی گاڑی متعارف

datetime 8  ستمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سب سے پہلے جیپ آئی، اس کے بعد حموی اور اب امریکی فوج نے ہر مقصد کے لیے ایک نئی گاڑی تیار کرلی ہے جسے جوائنٹ لائٹ ٹیکٹیکل وہیکل (جے ایل ٹی وی) کا نام دیا گیا ہے تاکہ امریکی لڑاکا طاقت کو بڑھایا جاسکے۔اگرچہ اس کا نام اپنے پیشرو جیسا اچھا تو نہیں مگر جے ایل ٹی وی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس سے امریکا کو توقع ہے کہ وہ آنے والی دہائیوں میں اپنے فوجیوں کو تحفظ دے سکے گا۔فوجی حکام نے گزشتہ ماہ ہزاروں حموی کے متبادل کے طور پر کامیاب بولی کے فاتح کا اعلان کیا تھا جس کی تلاش کا کام 2003 میں عراق جنگ کے بعد کیا گیا تھا۔
عراق پر حملے کے دوران امریکی فوجیوں کی پیشقدمی میں حموی کی رفتار اور ہر جگہ موجود ہونے کو سراہا گیا تھا، مگر افغانستان میں بڑھتی عسکریت پسندی اور سڑک کنارے بم دھماکوں میں اضافے نے اس گاڑی اور اس کے سواروں کے لیے مشکلات پیدا کردی تھیں۔اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک کے سنیئر فیلو جم ہاسیک کے مطابق ” بکتر بند حموی بارودی سرنگوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں کی گئی تھی، اس کا طرز تعمیر ہی غلط تھا کیونکہ اس کا اندرونی حصہ زمین کے بہت زیادہ قریب تھا اور اس میں دھماکے کی شدت واپس پلٹ دینے کی صلاحیت نہیں تھی”۔اس کے بعد تیز رفتار بنیادوں پر 45 ارب ڈالرز کی لاگت سے 24 ہزار بارودی سرنگوں سے محفوظ حملہ آور گاڑیوں (ایم آر اے پی)کی فراہمی کے پروگرام پر کام ہوا۔6.75 ارب ڈالر کا معاہدہ
مگر وہ گاڑیاں بہت بھاری، ہر جگہ انہیں پہنچانا مشکل تھا، یہی وجہ ہے کہ فوج نے متبادل گاڑیوں پر غور شروع کیا جن کی نقل و حمل حموی جیسی آسان مگر تحفظ ایم آر اے پی جیسا ہو۔امریکی فوج نے پچیس اگست کو 6.75 ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت ایک کمپنی اوشکوش گاڑیاں تیار کریں گی۔فوج کا منصوبہ ہے کہ 2040 سے قبل ایسی پچاس ہزار گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ میرین کور کو ساڑھے پانچ ہزار گاڑیوں کی ضرورت ہے۔ان گاڑیوں کی ترسیل دس ماہ کے اندر شروع ہوجائے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کے ڈیزائن میں سڑک کنارے بم دھماکوں کے خطرے کو مرکوز نظر رکھا جائے گا اور یہ جان لیوا دھماکوں سے خود کو بچانے کی صلاحیت رکھتی ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…