لندن(نیوز ڈیسک) سمندر میں کشتی میں سفر کرنیوالے مسافروں کو عموماً قے اور متلی جیسی کیفیات کا سامنا رہتاہے لیکن برطانوی ماہرین نے ایک ایسی ڈوائس ایجاد کرلی ہے جس کا استعمال سمندر میں دوران سفر قے اور متلی جیسی کیفیات سے دور رکھے گا ۔ لندن ایمریل کالج کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کیساتھ منسلک ہونے والی اس ڈیوائس کو ہیڈ فون کے ذریعے دوران سفر استعمال کیاجاسکے گاجو وقفے وقفے سے صارف کے سر اور کنپٹی پر انتہائی ہلکے والٹ کے الیکٹرک شاک دے گی جس کے باعث دماغ میںچلنے والے خون کی روانی بہتر رہے گی اور قے اورمتلی نہیں ہوگی ۔ ماہرین کے مطابق سمندر میں کشتی ڈولنے کی وجہ سے دماغ کو خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے جس کے باعث کا ان سن اور آنکھیں اوپر کو چڑھتے لگتی ہیں اور ایسا کشش ثقل کی حد سے باہر نکل جانے کی وجہ سے ہوتا ہے جو مسافر کوقے ، متلی ، سردار اور ٹانگیں سن کرنے جیسی تکلیفوں میں مبتلا کردیتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس آئند پانچ سے دس سالوں میں مارکیٹ میں عام دستیاب ہوگی ۔