پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وہ خطرناک وائرس جو صرف آواز کے ذریعے کمپیوٹر میں داخل ہو سکتاہے

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)آپ نے اکثر سن رکھا ہوگاکہ کمپیوٹر کے وائرس کوئی پروگرام انسٹال کرنے یا کاپی کرنے پر پھیلتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ایک حیران کرنے والا دعویٰ کردیا ہے جس میں انہوں نے ثابت کرکے بتایا ہے کہ کمپیوٹر وائرس مائیکروفون کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔ ایک کمپیوٹر ماہر ڈراگوس ریﺅ کا کہنا ہے کہ تین سال قبل اس نے یہ چیز دیکھی کہ اس کے کمپیوٹر کسی وائرس کی زد میں ہیں اور وہ وائی فائی اور بلیوٹوتھ کے آن ہونے پر آپس میں بات چیت کررہے تھے۔
اس کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کی کیبل نکالنے پر بھی کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ آپس میں بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔تحقیق میں اس نے دیکھا کہ وائرس USBکے ذریعے کمپیوٹر کی BIOSمیں چلا جاتا ہے۔جس کے بعد وائرس کمپیوٹر کے سپیکروں اور مائیکروفونز کے ذریعے دیگر کمپیوٹروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں جسے انسان نہیں سن سکتے۔اس وائرس کو badBIOSکا نام دیا گیاہے۔ ریﺅ کے اس دعویٰ نے دنیا بھر کو حیران کردیا تھا لیکن اب جرمنی کے Fraunhoferانسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن نے چند ثبوتوں کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے۔Journal of Communicationsمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح زیر سمندر دو کمپیوٹروں نے آواز کے ذریعے آپس میں بات چیت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…