منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکا کا ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کرنے والے ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی جریدے میں شائع رپورٹ میں پینٹاگون کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پینٹا گون نے ان علاقوں میں جہاں امریکی فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر کی جانے والے 61 پروازوں کو بڑھا کر 90 کردیا جائے گا۔پینٹا گون حکام کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد ڈرون طیاروں کی پرواز میں یہ پہلا بڑا اضافہ ہے۔ حکام کے مطابق پروازوں میں اضافہ پہلے سے جاری ممالک میں تو ہوگا ہی لیکن ساتھ ہی ڈرون پروازیں اب شام، عراق، شام، جنوبی چین کے سمندر اور شمالی افریقا میں بھی کی جائیں گی، نئے منصوبے کے مطابق امریکی ایئر فورس کو ڈرون حملوں کے دوران آرمی، اسپیشل آپریشنز کمانڈ اور حکومتی کنٹریکٹر کی حمایت بھی حاصل ہوگی
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کے دور حکومت میں ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ لوگ بھی مارے گئے ہیں اسی لیے ان پر سخت تنقید بھی کی گئی ہے جب ڈرون حملوں میں اب تک 3 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…