بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بغیرآپریشن کے موتیا کا علاج دریافت

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) ماہرین چشم نے آنکھ میں موتیے کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے ایسے آئی ڈراپس تیار کرلیے ہیں جس سے بغیر آپریشن موتیے کا علاج ممکن ہوسکے گا۔موتیے کا علاج صرف آپریشن کے ذریعے ہے جس میں نشتر کے ذریعے آنکھوں کا موتیا نکالا جاتا ہے اور ہر سال لاکھوں افراد اس علاج سے گزرتے ہیں لیکن اب ایک سائنسی جریدے کے مطابق سائنسدانوں نے لینوسٹیرول نامی ایک ایسے قدرتی مالیکیول کا آئی ڈراپر تیار کیا ہے جسے آنکھ میں ڈالا جائے تو موتیا سکڑتا چلا جاتا ہے۔اس لینوسٹیرول دوا کو 2 ایسے کتوں پرآزمایا گیا جن میں قدرتی طور پر موتیا کا مرض موجود تھا اور 6 ہفتوں تک استعمال کے بعد ان میں موتیا کم ہوا اور دھندلاہٹ بھی کم ہوتی گئی جس کے بعد ماہرین اس پر مزید تحقیق کے لیے پر امید ہیں،بعض ماہرین کا خیال ہے کہ انسانوں پر لینوسٹیرول کے علاوہ دیگر مالیکیولزبھی ا?زمانے چاہئیں تاکہ بغیر جراحی موتیا جیسے اہم مرض کا خاتمہ کیا جاسکے۔واضح رہے کہ موتیا کا مرض پسماندہ ممالک میں عام طور پر پایا جاتا ہے جس کے باعث ان ممالک میں بیشتر افراد نابینا ہوجاتے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…