جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

انسٹا گرام پر ہائی ریزولوشن تصاویر کی سپورٹ شروع ہو گئی

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اینڈریوڈ اور آئی او ایس پر ہائی ریزولوشن تصاویر یعنی 1080 x 1080پکسل کی سپورٹ فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔اس کے پہلے انسٹا گرام 640 x 640پکسل تک سپورٹ فراہم کر رہا تھا۔ انسٹا گرام اپنے لانچ یعنی 2010 سے صرف 640 x 640پکسل کی سپورٹ فراہم کر رہا تھا۔2012 میں فیس بک نے انسٹا گرام کو ایک ارب ڈالر میں خریدا اس کے بعد فیس بک نے بھی ہائی ریزولوشن تصاویر کی سپورٹ فراہم کرنے میں تین سال لگا دئیے۔جب انسٹا گرام لانچ ہو ا اس وقت 640 x 640پکسل کی تصاویر بھی کافی ہائی ریزولوشن سمجھی جاتی تھیں۔ اس کے بعدچند سالوں میں ہی تصاویر اورویڈیو کی کوالٹی 4K تک جا پہنچی۔ ایسے میں صارفین کو مطمئن کرنے کے لیے زیادہ ریزولوشن کی تصاویر کی سپورٹ فراہم کرنا ضروری تھا۔صارفین کو ہائی ریزولوشن تصاویر کی سپورٹ مرحلہ وار فراہم کی جائے گی، اس لیے ہو سکتا ہے کہ کچھ صارفین ابھی یہ سہولت حاصل نہ کر سکے ہوں۔ ویب ورڑن میں بھی ابھی تک 640 x 640پکسل کی سپورٹ دی جا رہی ہے، جلد ہی ویب پر بھی ہائی ریزولوشن تصاویر نظر آئیں گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…