جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایک ماہ کی تاخیر کے بعد خلاباز زمین پر واپس لوٹیں گے

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )تین خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے زمین پر واپس لوٹ رہے ہیں۔ انھوں نے ایک ماہ قبل واپس آنا تھا تاہم راکٹ میں خرابی کے باعث ان کی واپسی کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔تینوں خلابازوں نے 200 دن خلا میں رہنے کے بعد بین الاقوامی خلائی سٹیشن کا کنٹرول روسی خلاباز گینڈی پڈلکا کے حوالے کر دیا ہے۔ان خلا بازوں میں سمنتھا کرسٹوفوریٹی بھی شامل ہیں، جو خلا میں کسی واحد مشن کے دوران سب سے زیادہ وقت گزارنے والی خاتون بھی بن گئی ہیں۔ان کا خلائی جہاز سویوز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے برطانوی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 20 بجے روانہ ہو گا اور تین گھنٹوں کے زائد وقت کی مسافت کے بعد قازقستان میں اترے گا۔ایکسپیڈیشن43 کے کمانڈر ٹیری ورٹس اور ان کے عملے کے ارکان انتون شکپلروف اور سمنتھا کرسٹوفوریٹی نے سات مہینوں سے زیادہ وقت کے دوران بین الاقوامی خلائی سٹیشنن میں سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق تجربات کیے۔ناسا کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق انھوں نے 24 ستمبر سے شروع ہونے والے اس مشن میں اب تک آٹھ کروڑ 40 لاکھ میل کا سفر طے کیا ہے۔انھوں نے ایک ماہ قبل واپس لوٹنا تھا تاہم ان کی روانگی اس وقت تاخیر کا شکار ہو گئی جب ان کے لیے سامان ترسیل کرنے والے خلائی جہاز میں خرابی پیدا ہوگئی۔

150611090552_international_space_station_624x351_reuters (1)

بغیر پائلٹ کے چلنے والا پروگریس ایم 27 ایم جب زمین کے مدار میں دوبارہ داخل ہوا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔24 ستمبر سے شروع ہونے والے اس مشن میں اب تک آٹھ کروڑ چالیس لاکھ میل کا سفر طے کیااس تاخیر کا مطلب ہے کہ چھ جون کو سمنتھا کرسٹوفوریٹی واحد مشن کے دوران 194 دنوں کے ساتھ خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی خاتون بن گئیں۔38 سالہ اطالوی خلاباز کے ٹوئٹر پر مداحوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا جب انھوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے روزمرہ کے کاموں مثلاً کھانا تیار کرنے کی ویڈیوز پوسٹ کیں۔انھوں نے کافی بنانے کی ایک مشین بھی متعارف کروائی جو خاص طور خلا میں استعمال لیے بنائی گئی تھی۔سویوز نامی خلائی جہاز ان تینوں خلا بازوں کو لے کر زمین پر برطانوی وقت کے مطابق آٹھ بج کر چار منٹ پر پہنچے گا۔ایکسپیڈیشن 44 باقاعدہ طور پر سویوز کے لوٹنے کے بعد شروع ہو گا، جس کی سربراہی گینڈی پڈلکا کریں گے اور ان کے عملے کے ارکان میں امریکی خلاباز سکاٹ کیلی اور روسی خلا باز میخائل کورنینکو شامل ہوں گے۔تین مزید خلا باز جولائی میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…