ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کے ہر اشتہا ر پر فون کی گھڑی میں 9بج کر 41منٹ ہی کیوں؟

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ہر اشتہار میں آئی فون کی سکرین پر نظر آنے والا وقت 9 بج کر 41 منٹ ہوتا ہے؟ اور ایپل ہر اشتہار میں اسی وقت کا انتخاب کیوں کرتی ہے؟اس دلچسپ راز کا انکشاف سوال و جواب کی ویب سائٹ Quora.com نے حال ہی میں کیا ہے اور پہلی دفعہ یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ اس وقت کا تعلق کمپنی کے بانی سٹیو جابز کی کمال پسندی سے ہے۔ جب 9جنوری 2007ءکی صبح سٹیو جابز نے میک ورلڈ کانفرنس کے دوران پہلے آئی فون کو دنیا کے سامنے پیش کیا تو یہ وقت 9بج کر 42 منٹ تھا۔ سٹیو کی خواہش تھی کہ آئندہ جب بھی آئی فون کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے تو وقت تقریباً یہی ہونا چاہیے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ تقریب کی تیاری اس انداز سے کی جاتی ہے کہ 9 بجے آغاز کے تقریباً 40 منٹ بعد آئی فون کو مداحوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ جب بڑی سکرین پر نئے آئی فون کی تصویر ظاہر ہوتی ہے تو اس وقت تقریباً 9بج کر 41 منٹ ہوچکے ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایپل کے تمام اشتہارات میں بھی آئی فون کی سکرین پر یہی وقت دکھایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…