جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

تھری ڈی پرنٹر سے اب ہڈیاں بھی بنائی جانے لگیں

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) دور حاضر میں تھری ڈی پرنٹرز کی مدد سے ہر چیز ہی تیار کی جارہی یہاں تک کہ طبی ماہرین ایسا تھری ڈی پرنٹر تیار کر رہے ہیں جو ایسی ہڈیاں تیار کر ے گا جن میں خون کی نالیاں بھی موجود ہوں گی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایک جانب جہاں طبی ماہرین تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے جسم کے عضلات بھی تیار کرنے کی کوشش میں ہیں وہیں جرمنی کی فرائی برگ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس سمت میں ایک اور قدم آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اوروہ ہے تھری ڈی پرنٹرکی مدد سے ایسی ہڈیاں تیار کرنا جس کے اندر خون کی نالیوں کا اپنا نظام بھی موجود ہو۔ اس طرح اس بات کے امکانات بڑھ جائیں گے کہ جسم میں ایسی کوئی ہڈی لگانے کے بعد وہ اپنے ارد گرد کے ٹشوز کے ساتھ جلد ج±ڑ جائے گی۔فرائی برگ یونیورسٹی کے پلاسٹک اینڈ ہینڈ سرجری سینٹر کے ٹشو انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ گ±نٹر فِنکینزلر کا کہنا ہے کہ پرنٹ شدہ خون کی نالیوں کو صرف اس چیز کی ضرورت ہوگی کہ وہ نصب شدہ ہڈی کے ارد گرد موجود قدرتی ٹشوز اور جسم کی دیگر نالیوں کے ساتھ براہ راست ج±ڑ جائیں، اس نئی تکنیک کی بدولت وقت کے حوالے سے بہت اہم فرق پڑے گا۔تحقیق سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے درپیش سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ اس طرح کے پرنٹرز مصنوعی مواد استعمال کرتے ہیں جنہیں ہمارا جسم قبول نہیں کرتا تاہم جرمن محققین اس مقصد کے لیے انسانی جسم کے مناسب خلیوں کو استعمال کریں گے۔ اس طرح سے جو ہڈیاں اور ان میں موجود خون کی نالیاں ہوں گی وہ ممکنہ طور پر جسم مسترد نہیں کرے گا اور وہ جسم کا حصہ ہی بن جائیں گی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…