دور نہ بھاگیں اور رسک لیتے ہوئے مت ڈریں۔ایرک سشماڈیٹگوگل کے ایگزیکٹو چیئرمین ایرک کا کہنا ہے کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ کو ماضی کے افراد پر ایک فوقیت حاصل ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ بہت تیزی کے ساتھ رابطے بناکر لوگوں کو بہت قریب لاسکتے ہیں۔آنے والے دنوں میں آپ اس ٹیکنالوجی کا مزید فائدہ اٹھا کر دنیا میں کئی انقلابات لاسکتے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہ ہونے دیں کہ ٹیکنالوجی آپ پرحکومت کرنے لگے۔یاد رکھیں کہ دن میں کم از کم ایک بار ضرور ایک گھنٹے کے لئے اپنی تمام الیکٹرانک ڈیوائسس بند کردیںاورپرسکون رہیں۔ڈک کوسٹولومشہور زمانہ سوشل ویب سائیٹ ٹویٹر کے سی ای او ڈک کوسٹولو کا کہنا ہے کہ ’جب آپ کوئی ایسی چیز کررہے ہوں جو آپ کو بہت پسند ہوتو آپ رسک لینے کی حد تک آگے بڑھنے لگتے ہیں تو آپ کو کافی کامیابی ملنے لگتی ہے لیکن ایسے موقع پر ناکامی کی صورت میں آپ کو دوسرے افراد کی طرف مدد کے لئے نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ خود اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنا چاہیے۔میں آپ کو یہ کہنا چاہوں گا کہ اگر آپ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں گے اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو یہ ایک اچھی بات ہے اور اس میں آپ کی زندگی زیادہ کامیاب رہے گی۔‘لیری پیجگوگل کے بانیوں میں سے ایک لیری پیج کاکہنا ہے کہ ’میرا خیال ہے کہ بڑے بڑے خوابوں کے ساتھ ترقی کرنا ممکن ہے لیکن اس کے ساتھ دوسری باتوں کادھیان بھی رکھا جائے۔میں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گوگل کی بنیاد اس لئے نہیں رکھی تھی کہ ہمیں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نکل جانے کا ڈر تھا بلکہ ہم زندگی میں کچھ کرنا چاہتے تھے۔