ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

مو بائل فون اب پودوں سے چارج کریں

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی کی بدولت غیرروایتی ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کے لیے منفرد آلات ایجاد کیے جارہے ہیں۔چلی میں نوجوان انجنیئروں نے ایسا آلہ ایجاد کرلیا ہے جو گملے میں ا±گے ہوئے پودے سے توانائی حاصل کرکے اسے بجلی میں تبدیل کرسکتا ہے! بجلی کی مقدار اتنی ہوتی ہے کہ اس سے موبائل فون بہ آسانی چارج ہوجاتا ہے۔ درحقیقت یہ آلہ موبائل فون چارجر ہی ہے جو پودے سے حاصل کردہ توانائی کو برقی رَو میں بدل دیتا ہے۔ تین انجنیئروں نے یہ موبائل فون چارجر چھے سال کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔ موبائل چارجر کو E-Kaia کا نام دیا گیا ہے۔
E-Kaia پودوں سے بجلی بنانے والی پہلی ڈیوائس نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی اس نوع کے آلات بنائے جاچکے ہیں مگر وہ زیادہ موﺅثر نہیں تھے۔ موبائل فون ان سے بھی چارج ہوجاتا تھا ،مگر وہ اتنی توانائی کم از کم 100مربع میٹر میں لگے ہوئے پودوں سے حاصل کرتے تھے۔ بہ الفاظ دیگر وہ اتنے رقبے میں لگے ہوئے پودوں سے موبائل چارج کرتے تھے، تاہم E-Kaia یہ کام محض ایک ہی پودے سے کرسکتا ہے۔ یہ ایک مستطیل ڈبے نما ڈیوائس ہے جس کے ایک سرے پر بایوسرکٹ اور دوسرے پر ا?و¿ٹ پ±ٹ موجود ہے۔ بایوسرکٹ والا سِرا مٹی میں دبا دیا جاتا ہے اس طرح کے پودے کی جڑ اور پتّے اس سے مَس ہوتی رہیں۔ پودے سے کشید کی جانے والی توانائی 5 وولٹ اور 600 ملی ایمپیئرز تک پہنچ جاتی ہے۔ اتنی مقدار میں توانائی کی آمد موبائل فون کو ڈیڑھ گھنٹے میں چارج کردیتی ہے۔ یہ وقت کم وبیش اتنا ہی ہے جتنا ایک عام چارجر موبائل فون چارج کرنے میں لیتا ہے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ اس ڈیوائس سے پودے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔E-Kaia پیٹنٹ کرائے جانے کے مراحل میں ہے،اسی لیے اس میں استعمال کردہ ٹیکنالوجی کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ E-Kaia کے تخلیق کاروں میں شامل ایولن ایراوینا کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی اپنی ایجاد کو طاقت وَر بنانے پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں، کیوں کہ ابتدائی طور پر یہ آلہ ایل ای ڈی ز اور موبائل فون کے لیے برقی توانائی مہیا کرسکتا ہے۔ ایولن کے مطابق اگلے مرحلے میں اسے پودوں اور درختوں سے نسبتاً بڑے آلات کو بجلی کی فراہمی کے قابل بنایا جائے گا۔ ایولن کے مطابق ان کی ایجاد دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد ایجاد ہے، اس لیے اس میں بہتری کی خاصی گنجائش موجود ہے۔E-Kaia بالخصوص بجلی کی قلت کا شکار خطوں میں رہنے والوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہوگا جہاں لوڈشیڈنگ کے باعث موبائل فون چارج کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…