جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وکی پیڈیا کا پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں تصویر ی مقابلہ

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وکی پیڈیا نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے لیے ایک تصویری مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے کی ترویج ہے۔یہ ایک عالمی مقابلے کا حصہ ہے جس کا عنوان ہے ’وکی لوز ارتھ‘ یعنی وکی زمین سے محبت کرتی ہے اور اس مقابلے کے لیے تصاویر 31 مئی 2015 تک بھجوائی جا سکتی ہیں۔یہ مقابلہ ستمبر 2013 سے ہر سال منعقد ہوتا ہے جس میں اب تک 15 ممالک شرکت کرتے ہیں اور پہلی بار پاکستان شرکت کر رہا ہےاور اسی لیے وکی پیڈیا پاکستان چاہتا ہے پاکستانی اپنی تصاویر اس مقابلے کے لیے بھجوائیں۔پاکستان میں اس مقابلے کا عنوان ’وکیپیڈیا لوز ناردرن پاکستان‘ رکھا گیا ہے جس کے لیے قدرتی مقامات، جنگلات، نیشنل پارکس، باغات اور ثقافتی لحاظ سے اہم جگہوں کی تصاویر بھجوائی جا سکتی ہیں اور اس میں کوئی بھی شریک ہو سکتا ہے۔اس تصویری مقابلے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تصاویر بنانے والوں کو کریئٹو کامنز لائسنس کے تحت تصاویر مہیا کرنے کےلیے رضامند کیا جائے جس کے تحت کوئی بھی دنیا میں انھیں تصویر بنانے والے کا نام دے کر استعمال کر سکتا ہے اور اس سے تصاویر کے زیادہ پھیلنے کی امکانات ہوتے ہیں۔جون میں اس مقابلے کی جیوری تصاویر کا انتخاب شروع کرے گی اور پاکستان اور عالمی سطح پر دس بہترین تصاویر منتخب کرے گی۔ان بہترین دس تصاویر بنانے والے فوٹوگرافروں کو انعامات دیے جائیں گے اور عالمی سطح پر جیتنے والے فوٹوگرافر کو سنہ 2016 میں اٹلی میں ہونے والی وکی مینیا کی کانفرنس میں شرکت کے لیے وظیفہ دیا جائے گا۔اگر آپ اس مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کر کے حصہ لے سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…