منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شہد کی مکھی کے ڈنگ کا وہ فائدہ جس نے سائنسدانوں کو بھی سوچنے پر مجبو ر کر دیا

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) اللہ تعالیٰ نے شہد میں بہت سی خصوصیات رکھی ہیں جو انسان کو بہت زیادہ فائدہ پہنچاتی ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ شہد کی مکھی کے ڈنگ میں بھی ایک خاصیت موجود ہے جو کئی بیماریوں کے لئے مفید ہے۔ماہرین صحت شہد کی مکھیوں کے ڈنگ سے کئی بیماروں مثلاًآرتھرائسس،فائبرومیلگیاوغیرہ کا علاج بھی کرچکے ہیں۔جو لوگ شہد کی مکھیوں سے بیمار افراد کا علاج کرتے ہیں وہ اس مقصد کے لئے مکھیاں پالتے ہیں اور بضرورت ان سے بیمار افراد کو ڈنگ مرواکر ان کا علاج کرتے ہیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بعض اوقات علاج کی خاطر مریض کوایک دن میں درجنوں بار ڈنگ مروایا جاتا ہے تاکہ ان کی بیماری دور ہوسکے۔ایک خاتون جس نے ایک دن میں 80ڈنگ مروائے کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے اس کے جوڑوں کا درد کم ہوگیا ہے۔
مشرقی یورپ میں کچھ ڈاکٹرز شہد کی مکھیوں کے ڈنگ کے زہر کے انجیکشن بھی لگاتے ہیں۔1988ئ میں یونان کی یونیورسٹی میں چوہوں پرکی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ شہد کی مکھیوں کے ڈنگ سے چوہوں میں ہڈیوں کی بیماری بہت کم ہوگئی۔جنوبی کوریا کی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ علم ہوا کہ اس ڈنگ میں یہ خاصیت بھی موجود ہے کہ یہ سوجن کو کم کرتا ہے۔
تاہم کچھ تحقیقات میں نتائج مختلف آئے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے ڈنگ میں کوئی افادیت نہیںاور جن لوگوں کو اس سے الرجی ہو وہ ڈنگ کھانے کے بعد کئی طرح کی انفیکشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…