جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کو دوسروں کی آنکھ سے دیکھیں

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

لندن (نیوزڈیسک)پیری سکوپ ٹیلی ویڑن کی طرح یک طرفہ میڈیم نہیں ہے بلکہ اس میں لوگ بھی پیغامات کے ذریعے حصہ لے سکتے ہیںٹوئٹر نے مشترکہ طور پر ایک لائیو ویڈیو سٹریمنگ ایپلیکیشن پیری سکوپ پیش کی ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ ’آپ دنیا کو دوسروں کی آنکھ سے اس طرح دیکھ سکیں گے جیسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘اس ایپ کا تعلق ٹوئٹر سے ہے جس کو آپ ایپ سٹور سے ڈاو¿ن لوڈ کر کے ٹوئٹر ہی کے اکاو¿نٹ کی بنیاد پر آپ اس پر اپنا اکاو¿نٹ بنا سکتے ہیں اور اس کے بعد اپنے فالوورز کوئی بھی واقعہ یا دلچسپ تقریب لائیو دکھا سکتے ہیں۔تاہم یہ ٹوئٹر سے علیحدہ ایک ایپ کی صورت میں آپ کے فون پر موجود ہو گی۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ’ایک تصویر بے شک ہزار الفاظ سے بہتر ہے مگر ایک لائیو ویڈیو آپ کو مختلف جگہیں دکھا سکتی ہے۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے، ایک بٹن دبائیں اور آپ کے فالوورز کو پتہ چل جائے گا کہ آپ لائیو ہیں اور پھر چاہے یہ آپ کی بیٹی کے پہلے قدم ہوں یا کوئی اہم خبر، آپ اسے لائیو دکھا سکیں گے۔‘اس ایپ کے بنانے والوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ’پیری سکوپ پر دیکھنا صرف ٹی وی کی طرح یک طرفہ نہیں ہو گا بلکہ صارفین جو اس لائیو براڈکاسٹ کو دیکھ رہے ہوں گے، لائیو نشر کرنے والے کو سکرین کو دبا کر پسندیدگی کا اظہار اور پیغامات بھی بھجوا سکیں گے۔‘پیری سکوپ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس سال جنوری میں انھوں نے ٹوئٹر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا مگر یہ ایک علیحدہ منصوبے کے طور پر کام کرے گا

مزید پڑھئے:کتے کومارنے پرسزا

۔26مارچ کو جاری ہونے والی اس ایپ پر اب تک دس لاکھ افراد شامل ہو چکے ہیں، مگر یہ ابھی سے تنازعات کی زد میں آ گئی اور وہ بھی صدی کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے کے دوران ہوا۔مے ویدر اور مینی پیکیو کے درمیان باکسنگ کے مقابلے کے دوران ٹی وی پر اسے دکھانے کے حقوق رکھنے والے براڈکاسٹروں کی بجائے بہت سے ناظرین نے یہ مقابلہ پیری سکوپ پر براہِ راست دیکھا۔ٹوئٹر کے سربراہ ڈِک کوسٹولو کو اس مقابلے اور پیری سکوپ کے حوالے سے اس ٹویٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’اور اس مقابلے کا فاتح ہے پیری سکوپ۔‘اس پر ایک صارف نے جواب دیا کہ ’لگتا ہے کہ کاپی رائٹ شدہ مواد چوری کرنا ٹوئٹر کا نیا کاروباری ماڈل ہے۔‘اس کے بعد سینیچر کو براڈکاسٹرز ایچ بی او اور شو ٹائم نے پیری سکوپ کو اس مقابلے کی ویڈیوز اپنی ایپ سے ہٹانے پر مجبور کر دیا۔تاہم ڈِک کوسٹولو شاید ایچ بی او کی پیری سکوپ پر مینی پیکیو کے ڈریسنگ روم کی ویڈیو کی جانب اشارہ کر رہے تھے اور ٹوئٹر کے ترجمان نے اس پر کہا کہ ’کاپی رائٹ والا مواد براڈکاسٹ کرنا ہماری پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…