ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دماغی سائنس کے ماہرین نے لیبارٹری میں ”بھوت “بنالئے

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)دماغی سائنس کے ماہرین نے لیبارٹری میں بھوتوں کو بنانے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انسانی دماغوں کو کمرے میں کسی غیر متوقع موجودگی کے احساس سے احمق بنا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ تجربہ سوئٹزر لینڈ میں ہوا جہاں سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے لوگوں کے دماغوں کو بھوتوں کی موجودگی کا یقین دلا دیا۔ تجربے کے دوران لیبارٹری میں بھوتوں کے احساس کا دھوکے دینے سے یہ ثابت ہوگیا کہ آسیب نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ ہمارا ذہن ہمارے ساتھ کھیلتا ہے۔اس مقصد کےلئے ماہرین نے ایک روبوٹ کو استعمال کیا جو اپنے سنسری سگنلز کے ذریعے آنکھوں میں پٹی بندھے رضاکاروں کے دماغ سے کھیلنے میں کامیاب رہا۔ محققین نے بتایا کہ روبوٹ کے ذریعے دماغ کو قائل کرلیا گیا کہ کمرے میں کوئی غیر مرئی شے موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ غیر یقینی حالات میں کسی کے چھونے کا احساس کسی کے بھی دماغ کو چکرانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اب اس چیز کی وضاحت ممکن ہے کہ کیوں لوگوں کو کسی غیر مرئی شے کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ خود آگاہی، سرگرمی اور خلائ میں پوزیشن کے فہم جیسے دماغ کے تین حصوں اکھٹے ہوکر سنسری سنگنلز کو پراسیس کرتے ہیں جس سے کسی کی یا اپنے جسم کی موجودگی کے بارے میں ہمارا دماغ جانتا ہے تاہم روبوٹ کے ذریعے ان سگنلز میں مداخلت کی گئی تو رضاکاروں کو بھوتوں کی موجودگی کا احساس ہونے لگا۔محققین نے بتایا کہ تجربے کے دوران رضاکاروں کا ردعمل اتنا شدید تھا کہ ہمیں اس تجربے کو روکنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…