جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی فون 6 کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کینیڈین پرانے مو بائل خریدنے لگے

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ن(نیوز ڈیسک )آئی فون 6اور 6پلس کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کینیڈا کے زیادہ تر شہری سمارٹ فون کے پرانے ماڈل خریدنے کو ترجیح دینے لگے ہیں اور قیمتوں میں یہ اضافہ کینیڈین ڈالر کی قدر کی کمی کے باعث ہوا ہے۔ ”گلوبل نیوز“ کیلئے نکول بوگارٹ اپنی رپورٹ میں کہتی ہیں کہ مارچ میں قیمتیں بڑھنے سے استعمال شدہ آئی فون کی خریداری میں 55فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور خریدنے جانے والے آئی فونز میں زیادہ تر پرانے ماڈل کے 5سی اور 5ایس آئی فون ہیں۔ٹورنٹو میں پرانے سمارٹ فونز کی خریدوفروخت کے مرکز کے شریک بانی برونو وانگ کا کہنا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ آئی فونز کی طلب کی وجہ حال ہی میں ڈالر کی قدر میں ہونے والا اضافہ ہے، اس اضافے کے باعث یہ خواہش انگیز آلات کئی کینیڈینز کی پہنچ سے مزید دور چلے گئے ہیں۔ ایپل کے کینیڈین کیریئرز پر بھی کرنسی کی قدر میں ہونے والی کمی بیشی کے اثرات پڑے ہیں اور یہاں بھی آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس وقت کنٹریکٹ کے بغیر 16جی بی آئی فون 6کی قیمت 839ڈالر ہے جو کچھ عرصہ قبل 749ڈالر تھی، 859ڈالر والا 64جی بی آئی فون 6اب 969ڈالر کا مل رہا ہے اور 969ڈالر میں ملنے والا 128جی بی آئی فون 6اب 1099ڈالر کا ہو گیا ہے۔آئی فون 6پلس کی قیمتیں بھی ملاحظہ کریں، 16جی بی والا 859سے 969ڈالر، 64جی بی والا 969سے 1099ڈالر اور 128جی بی والا 1079سے 1229ڈالر کا ہو گیا ہے۔روجرز، بیل اور ٹیلیوس اس وقت انٹری لیول کا آئی فون 6ساڑھے تین سو ڈالر کے قریب دو سال کے کنٹریکٹ میں دے رہے ہیں۔ برونو وانگ کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر خریدار اب سمارٹ فونز کی خریداری کے معاملے میں ہوشیار ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ 5سی اور 5میں بہت مماثلت ہے، دونوں میں فرق صرف اتنا ہے کہ 5سی کی پلاسٹک بیک ہے اس لئے ہم اپنے گاہکوں کو بتا دیتے ہیں کہ آئی فون 5ابھی متروک نہیں ہوا، ہم عموماً گاہکوں کو وہی فون خریدنے کو کہتے ہیں جو ان کے پاس کچھ سال چل سکے۔کچھ لوگ نئے برانڈ کی خریداری کے وقت قیمت کی پروا نہیں کرتے حالانکہ انہیں اس کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ان کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیاں نئے سے نئے ماڈل کے اور مہنگے سے مہنگے فونز بنا کر درحقیقت اپنے آپ کو ایسا نقصان پہنچا رہی ہیں جس کے اثرات دور رس ہوں گے۔ہم اس کا مشاہدہ آئی فون 6اور 6پلس کے ضمن میں کر رہے ہیں،جو نئے فون مارکیٹ میں آئے ہیں وہ اپنے ہی پرانے ماڈلر سے کہیں مہنگے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ بہت سے لوگ اتنی زیادہ قیمت ادا نہیں کرنا چاہتے، خاص طور پر ایسے میں جب ان کے پرانے فون بھی بہتر کارکردگی اور خصوصیات کے حامل ہوں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…