اسلام آ باد( نیوز ڈیسک )ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کے لئے ایک اچھی اور ایک بری خبر ہے: نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنے سے بصری اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے لیکن ویڈیوگیمز زیادہ کھیلنے والوں کا دوسروں سے رویہ خراب ہوجاتا ہے۔براﺅن یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو گیمز نا صرف یہ کہ کھیلنے والے کی بصری صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ان سے سیکھنے کی استعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے یہ تحقیق پی ایل اوز ون نامی سائنسی جریدے میں شائر کی گئی ہے اور محققین کا کہنا ہے کہ سالہا سال تک بصری ارتکاز نا صرف یہ کہ کھیلنے والے کی بصارت کو تربیت دیتا ہے بلکہ اس سے ذہن کے میکینزم میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔محقق ایرون بیرارڈ کا کہنا ہے کہ عام افراد ابھی بھی گیم کھیلنے کو وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں کہ حالانکہ اب گیمز کھیلنے کے فوائد پر بھی تحقیق شروع ہو چکی ہے۔محققین کے مطابق ابھی اس بات کی تحقیق باقی ہے کہ آیا گیم کھیلنا ذہنی استعداد بڑھاتا ہے یا زیادہ ذہنی استعداد والے افراد گیمز کھیلنے کے فوائد کے سبب گیمر بنتے ہیں۔تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عموماً گیم کھیلنے والوں کا رویہ جارحانہ ہوجاتا ہے لیکن یہ کوئی مروجہ اصول نہیں ہے۔ایک اور تحقیق جو کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی گئی اس کے مطابق تین گھنٹے سے زیادہ گیم کھینے والے بچے ہائپر ایکٹو ہوجاتے ہیں اور لڑائیوں میں بھی ملوث ہوتے ہیں اور پڑھائی سے ان کا دل اچاٹ ہوجاتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایک گھنٹہ گیم کھیلنا بچوں کی ذہنی استعداد میں اجافے کے لئے فائدہ مند ہے اس سے زیادہ وقت صرف کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)
-
گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع؟ محکمہ تعلیم کا اہم بیان
-
معروف ماڈل و اداکارہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، پولیس کی تحقیقات جاری
-
ایران نے چین تک تیل پہنچانے کے لیے نیا راستہ منتخب کر لیا
-
پاکستان میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟
-
سیوریج کیلئے کھدائی کے دوران مزدوروں کو سونا مل گیا
-
لاہور: نشہ آور جوس پلاکر اسٹیج اداکارہ کے ساتھ جنسی زیادتی، برہنہ ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج
-
گوجرانوالہ: نابالغ بھانجی کو متعدد بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں پولیس مقابلے میں ہلاک
-
یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
لاہور ،بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ ملزم نے پڑوسی کو گردن کاٹ کر ہلاک کر دیا
-
دیمک سے لکڑی بچانے کے گھریلو طریقے، یہ آسان نسخے آزمائیں
-
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل کھول دیے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیب فاتحین کے نمبرز جاری
-
پرائمری تک تعلیم کا نظام تبدیل!حکومت کا بڑا فیصلہ



















































