بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نئی کار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دے گی

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک)امریکی کمپنی فورڈ ایک ایسی کار فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو سڑکوں پر رفتار کی وارننگ دیکھ کر خود ہی اپنی رفتار کم کر دیں گی۔فورڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے ڈرائیور جرمانے سے بچ جائیں گے اور حادثات بھی کم ہوں گے۔فورڈ کی رفتار پر نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی اگست میں یورپ میں متعارف کرائی جانے والی دوسری جنریشن کی کار S۔Max میں دستیاب ہو گی۔
امریکی کار کمپنی کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کو دنیا بھر کے دیگر ماڈلز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔انٹیلیجنٹ سپیڈ لیمٹر نامی اس ٹیکنالوجی میں کار خود بریک استعمال کرنے کی بجائے انجن کو ایندھن کی سپلائی کم کر دے گی۔اس میں گاڑی کے پہیوں میں نصب سینسرز کی مدد سے رفتار کا اندازہ ہو گا اور پھر اس کی مدد سے سافٹ ویئر رفتار کی حد کو دیکھتے ہوئے بریک لگانے کی بجائے انجن کو ایندھن کی سپلائی کم کر دے گا۔اس میں گاڑی کی ونڈ سکرین میں ٹریفک نشانات دیکھنے کا سسٹم نصب ہو گا جس میں سڑک پر دیکھنے والا ایک کیمرہ ڈرائیور کو حد رفتار کے بارے میں خبردار بھی کرے گا اور یہ وراننگ ڈیش بورڈ ڈسپلے میں نظر آئیں گی۔فورڈ کمپنی کے مطابق برطانیہ میں سال 2013 میں 15 ہزار ڈرائیورز کو حد رفتار سے زیادہ تیز ڈرائیونگ کرنے پر جرمانے ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…