جمعرات‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی ثانیہ بی بی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سین، سگی بہن قاتل نکلی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

گجرات (این این آئی)گجرات میں نوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی ثانیہ بی بی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا،

مقتولہ کی سگی بہن سلمہ بی بی ہی اپنے دوست نزاکت علی کے ساتھ مل کر قاتل نکلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے دوست سے تعلقات ختم کرنے اور والدین کو بتانے کے خدشے پر ثانیہ بی بی کو راستے سے ہٹایا، سلمہ بی بی اور نزاکت علی نے نوڈلز میں زہریلی گولیاں ملا کر مقتولہ کو کھلائیں، زہر سے قوت مدافعت کم ہونے پر ملزمان نے مل کر ثانیہ بی بی کا گلا دبا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے واردات کو حادثاتی رنگ دینے کیلیے خود بھی تھوڑی مقدار میں نوڈلز کھائے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد رفاقت علی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ 17 نومبر 2026 کو برسا کی رہائشی دو بہنوں کی نوڈلز کھانے سے حالت بگڑنے کی خبر سامنے آئی تھی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد کے نوٹس پر تھانہ دولت نگر پولیس نے جدید ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…