جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

عثمان خواجہ نے لارڈز ٹیسٹ سے متعلق پینڈورا بکس کھول دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

میلبورن (این این آئی)آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2023 کی ایشز سیریز کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں جونی بیئرسٹو کے متنازع رن آٹ کے بعد ایم سی سی کے ایک رکن نے ان پر نسل پرستانہ جملے کسے۔

عثمان خواجہ نے اپنی خود نوشت صبر میں واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ جب آسٹریلوی کھلاڑی لنچ کے وقفے میں پویلین واپس آ رہے تھے تو لارڈز کے لانگ روم میں موجود بعض ایم سی سی ارکان نے ان کے اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور گالیاں دیں۔اسکائی اسپورٹس کی نشر کردہ فوٹیج میں بھی دیکھا گیا تھا کہ خواجہ ایک رکن کے سامنے رک کر اس سے بات کرتے ہیں جبکہ بعد ازاں وہ ایک دوسرے رکن کی نشاندہی کرتے ہوئے اسٹیورڈز کو اس کے رویے سے آگاہ کرتے ہیں۔عثمان خواجہ کے مطابق انہیں ایک موقع پر خاموش رہنے اور منہ بند کرنے کا کہا گیا۔ تاہم، وہ یقین سے نہیں بتا سکے کہ یہ الفاظ کس رکن نے کہے تھے۔

انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ان ارکان نے اپنا اصل کردار ظاہر کر دیا تھا اور وہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو گالیاں دیتے ہوئے خصوصی مراعات یافتہ شرابیوں کے ایک ہجوم کی طرح رویہ اختیار کر رہے تھے۔سابق ٹیسٹ اوپنر نے واقعے کی منظرکشی کرتے ہوئے لکھا کہ وہاں موجود افراد ایسے متحد ہو کر گالیاں دے رہے تھے جیسے کتوں کا کوئی غول اپنے شکار پر جھپٹنے کے لیے تیار ہو۔ ان کے بقول ابتدا میں وہ یہ سب سن کر حیرت اور صدمے کی کیفیت میں صرف ہنس دیے۔واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے فوری بعد میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے نامناسب رویے پر تین ارکان کو معطل کر دیا تھا۔ تحقیقات کے بعد چار ماہ بعد ایک رکن کو کلب سے نکال دیا گیا جبکہ دو دیگر ارکان پر بالترتیب ساڑھے چار سال اور ڈھائی سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…