بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بہاولپور میں فلپائنی خاتون پر مبینہ تشدد، سسر گرفتار، شوہر فرار

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

بہاولپور( این این آئی)بہاولپور کے تھانہ سمہ سٹہ کی حدود میں غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد کے معاملے میں پولیس نے متاثرہ خاتون کے سسر کر گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ خاتون کا شوہر سکندر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقدمے میں عائد کیے گئے الزامات کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ان کے شوہر اور سسر مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ایف آئی آر کے مطابق، واقعے کے روز جب خاتون نے اپنے شوہر سے موبائل فون مانگا تو اس نے فون پر کوڈ لگا دیا اور انکار کر دیا، جس کے بعد شوہر سکندر اور سسر صابر نے تشدد کرتے ہوئے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا۔

پولیس کے مطابق، شدید تشدد سے بچنے کے لیے غیر ملکی خاتون نے بھاگ کر محلے داروں کے گھر میں پناہ حاصل کی، جنہوں نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فلپائنی خاتون کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد اسے مقامی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے متاثرہ خاتون کی حفاظت اور دیکھ بھال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں واقع فلپائن کے سفارتخانے سے فوری طور پر رابطہ قائم کریں تاکہ سفارتی سطح پر معاملے کی اطلاع دی جا سکے۔



کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…