مردان (این این آئی)مردان میں ماں نے فائرنگ کرکے 8 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا، خاتون خودکشی کی کوشش میں زخمی ہو گئی۔
مردان کے علاقے ساولڈھیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے 8 سالہ کمسن بیٹے عیسیٰ کو قتل کردیا۔واردات کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اور فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ جبر کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جب کہ زخمی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعے کے مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے تاکہ واردات کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔



















































