کوٹ ادو (این این آئی)کوٹ ادو میں سبزی کی ریڑھی لگانے والے نے 3 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی۔
مقامی پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی سرور شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے۔



















































