جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

یتیم بچے وسیم کی حفاظت میں ناکامی پر ملتان کے یتیم خانے کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد

datetime 22  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پنجاب چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا ہے کہ بچوں کی حفاظت اور نگرانی کے حوالے سے کوتاہی سامنے آنے پر ملتان کے ایک یتیم خانے کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سارہ احمد نے پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ یتیم خانے کے مالک کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور بچے کی موت کے واقعے میں ذمہ دار پائے جانے والے تمام افراد کا احتساب یقینی بنایا جائے۔چیئرپرسن کے مطابق متعلقہ بچے کو کام کے لیے ایک ٹھیکیدار کے سپرد کیا گیا تھا، لیکن اس دوران اس کی سلامتی اور مناسب دیکھ بھال کے انتظامات نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگرانی کے نظام میں غفلت کے باعث بچے کی جان چلی گئی۔سارہ احمد نے پنجاب چیریٹیز کمیشن پر بھی زور دیا کہ مذکورہ یتیم خانے کی رجسٹریشن اور لائسنس کا فوری طور پر جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات اور قانونی تقاضوں کے مطابق ادارے کا لائسنس منسوخ کرنے سمیت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے یتیم خانوں میں مقیم بچوں کی نگہداشت اور تحفظ کے لیے کم از کم معیارات پہلے ہی مقرر کیے جا چکے ہیں۔

کسی بھی ادارے کو بچوں کی دیکھ بھال میں لاپرواہی برتنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سارہ احمد کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو محفوظ ماحول، عزت اور مناسب نگہداشت فراہم کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔ یتیم بچوں کو ان افراد کے حوالے کرکے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا جنہیں ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…