راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں امتیاز مارکیٹ چاکرہ کے قریب پڑوسی نے 9 سال کے بچے کو گلا گھنٹ کر قتل کردیا۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں پڑوسی نے 9 سال کے بچے خرم علی کو گلا دبا کر قتل کردیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت کاشی کے نام سے ہوئی جس کا بظاہر ذہنی توازن درست نہیں جبکہ قتل کی وجہ تاحال نہیں آسکی۔پولیس کے مطابق فورنزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے ملزم کہ گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔



















































