جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پراپرٹی کا تنازع، 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

شکار پور (این این آئی)شکارپور کی عبداللہ کالونی میں پراپرٹی کے تنازع پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،

جہاں 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں بچہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد زخمی بچے کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سکھر ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد ایاز مہر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔متاثرہ بچے کے والد کے مطابق ملزم میرا مکان سستی قیمت پر خریدنے کے لیے انہیں مسلسل تنگ کر رہا تھا اسی تنازع کے دوران میرے 10 سالہ بیٹے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم ملک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی،

جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم جاوید اختر بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…