پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 24 اگست تک بند رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ تاریخ سے قبل اسکول کھولنے والی انتظامیہ کو سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی سرکاری یا نجی اسکول 24 اگست سے پہلے معمول کی تدریسی سرگرمیوں کا آغاز نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ سرکاری احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے اور طلبہ کو موسم گرما کی تعطیلات کا مکمل وقت فراہم کرے۔صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق حکومت نے تعطیلات کے دوران ایک ماہ کا عرصہ ’’ریمیڈیل لرننگ کیمپس‘‘ کے لیے مختص کیا تھا۔ ان خصوصی کیمپس کا مقصد طلبہ کے تعلیمی خلا کو پورا کرنا، بنیادی تعلیمی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور نئے تعلیمی سال کے لیے بچوں کو تیار کرنا ہے۔

رانا سکندر حیات نے اسکول مالکان اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ حکومتی فیصلے کی مکمل پابندی کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ 24 اگست سے قبل کسی بھی تعلیمی ادارے کو معمول کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومت نے والدین اور طلبہ سے بھی اپیل کی ہے کہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے سوشل میڈیا یا غیر مصدقہ اطلاعات پر انحصار نہ کریں بلکہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری شیڈول کو ہی حتمی سمجھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…