جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا معاملہ، عمران خان کا عمارت میں موجود اپارٹمنٹ 2022 میں ہی آگے فروخت ہوجانے کا انکشاف،مذکورہ اپارٹمنٹ کے نئے مالک کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

datetime 6  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کے بعد متنازعہ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو منصوبے کی مالیت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا،

جس کے نتیجے میں تقریباً 70 نئے سرمایہ کار اس منصوبے کا حصہ بنے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان بھی ان سرمایہ کاروں میں شامل تھے، تاہم انہوں نے اپنا اپارٹمنٹ 2022 میں فروخت کر دیا تھا، جو اب شاہد نصیر کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس عمارت میں کئی اہم شخصیات کے اپارٹمنٹس موجود ہیں، جن میں جام کمال خان، اشرف وتھرا، ابصار عالم، ناصر الملک، افتخار حسین چوہدری، محمد آصف سندیلہ، سلمان بشیر، فریال گوہر، احسان مانی، کشمالہ طارق، نسیم زہرہ اور دیگر نمایاں افراد شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پولیس کے تعاون سے عمارت کو خالی کرانے کی کارروائی شروع کی، جو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کی گئی۔ عدالت نے سی ڈی اے کے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا جس میں پلاٹ کی لیز منسوخ کی گئی تھی، کیونکہ یہ زمین اصل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے مختص تھی، تاہم بعد میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے رہائشی اپارٹمنٹس میں تبدیل کر دیا گیا۔

تاہم اس کارروائی کے بعد شہباز شریف نے مداخلت کرتے ہوئے آپریشن روکنے کی ہدایت جاری کی اور معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…