منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم کا تمام اسکولوں میں دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

datetime 10  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ایندھن کی بچت اور اخراجات کم کرنے کے لیے متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات اور سرکاری اخراجات میں کمی شامل ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ملک بھر کے تمام اسکولوں کو رواں ہفتے کے اختتام سے دو ہفتوں کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کے اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے استعمال میں کمی لانے کے لیے آئندہ دو ماہ تک سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے لیے فراہم کیے جانے والے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی جائے گی۔ تاہم ایمبولینس اور عوامی ٹرانسپورٹ کی بسوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔وزیراعظم کے مطابق دو ماہ کے لیے سرکاری اداروں کی 60 فیصد گاڑیوں کو استعمال سے باہر رکھا جائے گا۔ اسی طرح کابینہ کے ارکان، وفاقی وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی اپنی تنخواہیں نہیں لیں گے جبکہ ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 25 فیصد کمی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے وہ سرکاری افسران جن کی تنخواہ تین لاکھ روپے سے زائد ہے، ان کی دو دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی اور یہ رقم عوام کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرکاری اداروں کے غیر تنخواہی اخراجات میں بھی 20 فیصد کمی کی جا رہی ہے اور سرکاری دفاتر کے لیے گاڑیوں، فرنیچر، ایئرکنڈیشنرز اور دیگر سامان کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وفاقی اور صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی اور سرکاری افسران کے غیر ضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کے بیرونی دورے بھی محدود کیے جائیں گے، البتہ قومی مفاد میں ناگزیر سرکاری دوروں کی اجازت دی جا سکے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…