بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے بیٹے کو بڑا عہدہ دیدیا

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومتِ پنجاب نے علی مصطفیٰ ڈار کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مشیر برائے مصنوعی ذہانت مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس تقرری کے ساتھ ہی صوبے میں ٹیکنالوجی اور اے آئی کے فروغ کے لیے ایک نیا محکمہ قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد جدید تحقیق، اختراعی منصوبوں اور ڈیجیٹل ترقی کو تیز کرنا ہے۔نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد علی مصطفیٰ ڈار کو صوبائی وزیر کے مساوی اختیارات حاصل ہوں گے اور وہ پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں بھی شرکت کر سکیں گے۔تعلیمی اعتبار سے علی مصطفیٰ ڈار نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، بعد ازاں یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف مانچسٹر انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں اعلیٰ تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے برطانیہ میں تقریباً بیس سال تک مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کیریئر بنایا۔مسلم لیگ (ن) کی 2024 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انہوں نے بیرونِ ملک سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کیا، خصوصاً ٹیکنالوجی اور رئیل اسٹیٹ کے میدان میں۔

خاندانی پس منظر کے حوالے سے علی مصطفیٰ ڈار سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز کے شریکِ حیات اور سینئر سیاستدان اسحاق ڈار کے بڑے صاحبزادے ہیں، جبکہ شریف خاندان کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات بھی رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…