ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

حسن ابدال ،گھریلو تنازع پر اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

datetime 22  جنوری‬‮  2026 |

حسن ابدال(این این آئی) حسن ابدال کی حدود میںگھریلو تنازع پر اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا،ملزم نے ساس ، سسر اپنے دو بچوں کو موت کی نیند سلانے کے بعد خودکشی کرلی، ملزم کی بیوی بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، لاشیں اور زخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں واقع گاؤں پنڈمہری میں گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کے دلخراش واقعہ میں داماد ناصر محمود سکنہ ہری پور نے اپنے سسرال میں گھس کر آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 48 سالہ ساس نسیم اختر زوجہ نثار اور ملزم کی اپنی 2 سالہ معصوم بیٹی کائنات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے میں سسر نثار ولد اسلم اور 5 سالہ بیٹی فلک ناز شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، ملزم نے فائرنگ کے بعد خود کشی کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا۔ ملزم کی بیوی نے بھاگ کر اپنی جان بچھائی۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ، کرائم سین یونٹ اور رسیکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور ایک زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ افسوسناک واقعہ میں ملزم سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقہ بھر کی فضاء سوگوار ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…