اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

بارشوں کا سلسلہ کتنے دن رہے گا؟ موسمیات نے الرٹ کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج رات سے 20 اپریل کی صبح تک خیبرپختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی، گرد آلود جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث کمزور انفراسٹرکچر جیسے بجلی کے کھمبے، درخت، سولر پینلز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ہفتہ کے روز بھی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب کے بالائی و وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری دیکھنے میں آئی۔ مظفرآباد میں آنے والے شدید طوفان نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا، جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی اور کچھ جان کی بازی ہار گئے۔

موسمی پیشگوئی کے مطابق آج رات اسلام آباد سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ تیز آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ہفتے کے روز بھی صورتحال کچھ مختلف نہ رہی اور کئی علاقوں میں موسم کی شدت برقرار رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، خاص طور پر جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کا تناسب کچھ یوں رہا: خیبرپختونخوا میں دیر (بالائی) میں 8 ملی میٹر، کالام و چترال میں 6، میر کھانی، پٹن اور دروش میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گلگت بلتستان میں گوپس 7، بگروٹ 6، بونجی اور استور 4، گلگت 3، چلاس 2 اور اسکردو میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے حافظ آباد میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دوسری جانب، آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، سبی، شہید بینظیر آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ خان پور، پڈعیدن، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…