اسلام آباد (این این آئی)این ای او سی)نے شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18اور 19اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کر دی۔الرٹ کے مطابق اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔