ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی پولیس نے نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل کر لیا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 11  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے برساتی نالے سے ملنے والی ایک خاتون کی لاش سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اس قتل کی گتھی سلجھا لی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول، جو پیشے کے لحاظ سے ایک اسکول ٹیچر تھیں، کو ان کے شوہر امین اور جعلی عامل اسرار نے قتل کیا۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان نے پہلے خاتون پر تشدد کیا، پھر گلا گھونٹ کر زندگی کا خاتمہ کیا، اور بعد ازاں لاش کو خفیہ طور پر دفنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ اور اس کے شوہر کا مذکورہ جعلی عامل کے پاس آنا جانا تھا۔ عامل اسرار، طلسماتی عملیات کے نام پر متاثرہ خاندان سے نقد رقم اور زیورات ہتھیا چکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے جب اپنے زیورات اور پیسوں کی واپسی کا تقاضا کیا تو شوہر اور عامل نے مل کر خاتون کو راستے سے ہٹانے کی سازش رچائی۔ دونوں ملزمان نے قدسیہ کو “عملیات” کا بہانہ بنا کر ایک مخصوص مقام پر بلایا، جہاں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں قتل کر کے دفنا دیا گیا۔

اپنا جرم چھپانے کے لیے ملزمان نے دسمبر میں خاتون کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا، تاکہ پولیس کی توجہ اصل حقیقت سے ہٹائی جا سکے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…