راولپنڈی (این این آئی)تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی، گھروں میں کام کاج کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور کرنے والے میاں بیوی اور بیٹا گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم عامر عباس کوٹ ادو سے لڑکی کو گھروں میں کام کاج کے بہانے لایا، ملزم نے زیادتی کر کے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کر کے عصمت فروشی پر مجبور کیا، ملزم کے ساتھ اسکی اہلیہ ثمینہ، بیٹا زمان اور فرزانہ نام کی عورت بھی ملوث ہے،
ملزم نے میرے بعد میں میری کزن کو بھی کام کاج کے بہانے لا کر زیادتی کر کے عصمت فروشی پر مجبور کیا، دھمیال پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عامر عباس اسکی بیوی ثمینہ اور بیٹے زمان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کے میڈیکل پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی روشنی میں مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں،خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔