جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل

datetime 8  اپریل‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کا بھائی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول لڑکے حیدر کا تعلق کلر سیداں سے تھا جبکہ لڑکی لائبہ اپنے بھائی کے ہمراہ دھمیال میں مقیم تھی۔ حیدر نے لائبہ کا رشتہ مانگا تھا تاہم اہل خانہ اس پر راضی نہیں تھے۔ واقعے کے بعد دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے دھمیال گاؤں میں دوسری شادی کی رنجش پر ایک وکیل کو قتل کر دیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکیل کاشف تیمور کو اسکی دوسری اہلیہ کے بیٹے حسنین اظہر کے ساتھ آئے حسن علی نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ ملزم حسنین اظہر، مقتول کو رات کے وقت بلا کر اپنے گھر لے گیا وہیں گولیاں ماری گئیں۔پولیس نے مقتول وکیل کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں شائستہ رزاق،حسنین اظہر،حسن علی اور نورالعین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایف آئی آر کے مطابق مقتول نے شائستہ رزاق کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی تھی جس کے رنج پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…