جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لاہور،عید کی زائد چھٹیاں کرنے پر مالک کے تشدد سے نوجوان جاں بحق

datetime 7  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)لاہور میں عید کی زیادہ چھٹیاں کرنے پر دکان مالک نے 18سالہ ملازم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے مناواں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دکاندار نے محض اس وجہ سے اپنے 18سالہ ملازم کو تشدد کرکے قتل کر دیا کہ اس نے عید پر زیادہ چھٹیاں کیوں کی تھیں؟۔18سالہ عبداللہ دودھ، دہی کی دکان پر 800روپے یومیہ پر ملازم تھا،

مقتول کے والد کے مطابق عبداللہ عید کی چھٹیاں کر کے دوبارہ دکان پر گیا تو دکان کے مالک آصف عرف حسنین نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، باپ بیٹے کو لے کر ہسپتالوں میں پھرتا رہا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔اطلاع ملنے پر مناواں پولیس نے فوری کارروائی کی، اور مقدمہ درج کرتے ہوئے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم مکمل کرواتے ہوئے ورثا کے حوالے کر دی ہے، مقدمہ تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن برانچ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…