اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان، سرفراز بگٹی نے صوبے میں محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں محکمہ زکوٰۃ ہر سال 30 کروڑ روپے مستحق افراد میں بانٹتا ہے، لیکن اس رقم کی تقسیم کے لیے سرکاری محکمے پر 1 ارب 60 کروڑ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں، جو کہ غیر منطقی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید انکشاف کیا کہ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 سرکاری گاڑیاں موجود ہیں، جبکہ پچھلے دو برسوں سے مستحقین کو زکوٰۃ کی رقم فراہم نہیں کی گئی۔
سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ اب 30 کروڑ روپے کی یہ رقم مستحق افراد تک ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پہنچائی جائے گی تاکہ مالی وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔