بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

سیمی فائنل میں بھارت سے شکست، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 5  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کے فوری بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کے لیے دستیاب رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق 35سالہ اسٹیون اسمتھ نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے فوری بعد اپنے ساتھیوں کو مطلع کیا تھا کہ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی میں کپتان کی ذمے داری ادا کرنے کے باوجود 2027ء ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ یہ سفر بہت اچھا رہا ہے اور میں نے اس کے ہر منٹ کو پسند کیا ہے،بہت سے حیرت انگیز اوقات اور حیرت انگیز یادیں ہیں، ٹیم کے بہت سے شاندار ساتھیوں کے ساتھ 2ورلڈ کپ جیتنا ایک بڑی خاص بات تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کے لیے 2027ورلڈ کپ کی تیاری شروع کرنے کا ایک بہترین موقع ہے لہذٰا ایسا لگتا ہے کہ یہ راستہ بنانے کا صحیح وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہماری ترجیح ہے اور میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل، موسم سرما میں ویسٹ انڈیز اور پھر انگلینڈ کے خلاف ہوم گرانڈ پر کھیلنے کا منتظر ہوں، مجھے لگتا ہے کہ مجھے اب بھی اس اسٹیج پر بہت کچھ کرنا ہے۔وہ 2024کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد فی الحال آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل منصوبوں میں شامل نہیں ہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 2028ء کے اولمپک کھیلوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں اور اگر طلب کیا گیا تو وہ سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 12ویں نمبر پر ہونے کے باوجود اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، صرف 5کھلاڑیوں نے ان کی 12ون ڈے سنچریز سے زیادہ اسکور کیے ہیں اور ان پانچوں میں سے صرف ڈیوڈ وارنر کی اوسط بہتر ہے۔اسٹیون اسمتھ 2015ء اور 2023ء میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، 2015ء میں انہوں نے لگاتار 5اننگز میں 50سے زیادہ رنز بنائے جن میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں 105اور نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں ناٹ آئوٹ 56رنز شامل تھے۔انہیں 2015 میں آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر اور 15-2014اور 21-2020میں آسٹریلیا کے بہترین ون ڈے پلیئر کے اعزازات سے نوازا گیا تھا، جس سال انہوں نے 3دن کے فرق سے بھارت کے خلاف ایس سی جی میں لگاتار 62گیندوں پر ماسٹر کلاس سمیت 3 سنچریاں بنائیں۔اسمتھ نے 2015سے 2025تک 64ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی قیادت کی، صرف رکی پونٹنگ، ایلن بارڈر، اسٹیو وا، مارک ٹیلر اور مائیکل کلارک نے زیادہ مواقع پر آسٹریلیا کی قیادت کی ہے، حالانکہ اسمتھ واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی قیادت نہیں کی تھی، آسٹریلیا کی اگلی ون ڈے سیریز اگست میں جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو 14سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کے ناک آئوٹ مقابلے میں شکست دی۔ آسٹریلیا نے 2011کے بعد تین ناک آئوٹ میچوں میں بھارت کو شکست دی تھی۔اسٹیو اسمتھ سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے بھی چیمپیئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انگلش ٹیم کو ایونٹ کے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں افغانستان سے ہار بھی شامل ہے۔



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…