بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

رمضان پیکیج پر اضافی رقم لینے والوں کیخلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

datetime 5  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب میں رمضان پیکیج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف کارروائی میں3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قصور، بھکر اور گجرانوالہ میں رمضان پیکیج پراضافی رقم لینے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ غیرقانونی دھندے میں ملوث ایجنٹس بلیک لسٹ کر دئیے گئے۔قصور میں 10 ہزار روپے رمضان پیکیج کی رقم پر پانچ سو روپے غیرقانونی طور پر لینے والے ملزم بلال کو گرفتارکیا گیا۔

پولیس نے مکہ موبائل شاپ اور بھکر میں ایلفا ریٹیلر سیل کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے اور مشینیں بھی تحویل میں لے لیں۔ پنجاب حکومت نے مستحقین کو قطار سے بچانے کیلئے اس بار نقد رقوم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فراہم کی تھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نادار غریبوں سے رقم وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، رمضان پیکیج حاصل کرنے والے اپنی شکایات فوری طور پر درج کروائیں۔شہری رمضان پیکیج سے متعلق شکایات 080002345 پر مفت کال کرکے درج کروا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…