منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سحری میں دودھ لینے آئے شہریوں سے لوٹ مار کی فوٹیج سامنے آگئی

datetime 5  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں سحری کے لیے دودھ لینے کے لیے آئے شہریوں سے ڈاکوئوں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔لانڈھی کے علاقے میں دودھ کی دکان پرمسلح ڈکیت شہریوں سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔

منگل اوربدھ کی درمیانی شب لانڈھی تھانے کے علاقے لانڈھی نمبر 2 ماڈل پارک کے قریب دودھ کی دکان پر ڈاکوئوں نے دھاوا بولا۔3 مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرموجود شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کربا آسانی فرار ہوگئے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سانے آگئی، جس میں ڈکیتوں کو اسلحے کے زورپر شہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گاہکوں کی جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے اور موبائل فون نکال کر لے گئے۔ ایک گاہک جس کی گود میں بچہ تھا اس نے ڈاکوئوں کو دیکھتے ہی چپکے سے اپنا موبائل فون دکان کے اندر ہاتھ ڈال کر انڈوں کے کریٹس کے درمیان چھپا دیا، جسے کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا۔

مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرکافی دیرموجود رہے اور یکے بعد دیگرے کئی شہریوں کو لوٹا اور فرارہوگئے۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں، جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی ۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہریوں سے رابطہ ہوگیا ہے اورانہیں مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے طلب کرلیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…