بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

مصطفی عامر قتل کیس: اداکار ساجد حسن کا بیٹے سے زبردستی بیان دلوانے کا الزام

datetime 3  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار ساجد حسن نے مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے ساحر حسن کو زدوکوب کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوانے کی کوشش کی گئی ہے۔سینئر اداکار نے اس معاملے کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ساجد حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹے ساحر کو زدوکوب کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوایا گیا۔

یہ دوسری بار ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ کیا میں اسے اتفاق کہوں یا سازش؟ انہوں نے بتایا کہ چار سال قبل بھی اسی طرح کی کوشش کی گئی تھی، لیکن وہ اس وقت کیس جیت گئے تھے۔مصطفی عامر قتل کیس کے بعد تحقیقات میں کئی نام سامنے آئے تھے اور اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا نام بھی مصطفی اور ارمغان کو منشیات فروخت کرنے والے کے طور پر لیا گیا تھا۔ تاہم، ساجد حسن نے کہاکہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے اور اس معاملے میں کچھ بڑے نام بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ارمغان قاتل نہیں ہے۔ یہ ایک گورکھ دھندا ہے۔ اصل حقائق کو مسخ کرکے ایک نیا زاویہ بنا دیا گیا ہے۔ساجد حسن نے پولیس کے کردار کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر پر دو بار بغیر سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا، کیوں انہیں لگتا تھا کہ ساحر ملوث ہے؟ اور اعترافات کون کر رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ ان کی جان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اس کیس کے تانے بانے بننے والوں نے انہیں بھی ملوث کرنے کی کوشش کی ہوگی۔

ساجد حسن نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا ساحر مقتول مصطفی عامر کے بڑے بھائیوں کی طرح ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس کے قاتلوں کو پکڑا جائے۔ انہوں نے کہا، میرا بیٹا مصطفی کے قاتلوں کی گرفتاری کی خواہش کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔اس سارے معاملے نے ساجد حسن کے خاندان کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو مرگی کا عارضہ ہے اور یہ حالات دیکھ کر وہ بہت گھبرا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ذاتی طور پر میرے لیے یہ ایک سانحہ ہے کیونکہ میری بہو اور اس کے والدین گہرے صدمے میں ہیں۔ساجد حسن نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف تفتیش کی جائے اور اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا، اس سارے کھیل تماشے میں کچھ بڑے نام ملوث ہوسکتے ہیں۔ بگ باس کو ڈھونڈا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…